علاقائی
” لاہور میں تشدد کا شکار گھریلو ملازم لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا
تشددکا شکار بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتار
لاہور کی غالب مارکیٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعے میں گھریلو کام کرنے والا کم عمر لڑکا، سنی، تشدد کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ چند روز قبل پیش آیا، جہاں سنی کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی: 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کے نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔ زخموں کی شدت کے باعث سنی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔