پاکستان

میدانی علاقوں میں دھند کا راج: ٹرینیں 8 گھنٹے تک تاخیر کا شکار

دھند کے باعث ٹرین شیڈول شدید متاثر، مسافر پریشانی میں مبتلا

میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول آج دسویں روز بھی بری طرح متاثر رہا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند نے نظام زندگی متاثر کر رکھا ہے، اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہے۔ متعدد ٹرینیں ایک سے آٹھ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینیں مقررہ وقت سے کافی دیر بعد اپنی منزل پر پہنچ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 8 گھنٹے، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 35 منٹ، پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ، اور پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہیں۔ اسی طرح رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 25 منٹ، عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ، اور قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2024 میں گولڈ میڈل کے بعد ارشد ندیم کا اگلا خواب

دیگر ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ 10 منٹ، گرین لائن ایکسپریس ایک گھنٹہ 20 منٹ، شالیمار ایکسپریس ایک گھنٹہ 10 منٹ، جبکہ سرسید ایکسپریس اور فرید ایکسپریس ایک ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔

ٹرینوں کی تاخیر نے مسافروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ نہ پینے کے لیے پانی دستیاب ہے، نہ بیٹھنے کے لیے مناسب بینچ، اور صفائی کا انتظام بھی ناقص ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ٹرینوں کو وقت پر روانہ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، لیکن دھند کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button