کراچی: آج کاروباری دن کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کمی کے بعد یہ 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 2639 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونے کو ہمیشہ سے محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ افراط زر، سیاسی بحران یا معاشی غیر یقینی صورتحال کے دوران سونے کی قیمت عموماً بڑھ جاتی ہے۔ سرمایہ کار جب دیگر اثاثوں کے بارے میں خدشات کا شکار ہوتے ہیں، تو وہ عموماً سونا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان میں پچھلے سال سونے کی قیمت کے تعین کے نظام میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ قیمت مقرر کی جاتی ہے۔