علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

مریم نواز سے چین کے وفد کی ملاقات، 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ دورہ چین کے مثبت نتائج تیزی سے سامنے آنے لگے ہیں۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چین کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس میں چینگ ڈو جنرل کوآرڈینیٹر برائے آئی سی ٹی ہب مس اسکارلٹ اور ہواوے کے ڈپٹی سی ای او مسٹر یو رے بھی شریک تھے۔

ملاقات میں چینگ ڈو نے پنجاب میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا، جس کی اصولی منظوری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دے دی۔ اس شراکت داری کے تحت چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے ای-ٹیکسی سروس کے منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

نواز شریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کی جانب سے ایک جدید کمپیوٹنگ سینٹر قائم کیا جائے گا، جبکہ ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کے لیے اراضی اور عمارت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ عفت عمر کا اپنی جوانی کے افیئرز کا اعتراف

مزید برآں، پاکستان میں پہلا ای-کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق رائے ہوا، جس کے تحت چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر آن لائن تجارت کے لیے تربیت فراہم کرے گی۔ لاہور میں سمارٹ کنٹرول روم، سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ، سمارٹ ٹرانسپورٹ، اور سمارٹ سینی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو چین کے جدید ڈیجیٹل سینٹرز کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے آراستہ کرنے کے لیے اے آئی انڈسٹری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

چینی حکومت پلیٹ فارم سروس کیپسٹی بلڈنگ میں پنجاب حکومت کی معاونت کرے گی۔ تیسرے مرحلے میں مقامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انڈسٹریز کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب کو خطے کا سب سے بڑا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سینٹر بنانا ہمارا خواب ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب جلد ہی آئی ٹی کے میدان میں ایک اہم مرکز بن جائے اور ہمارے نوجوان عالمی معیار کی مہارتیں حاصل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button