ایمبولینس کے جھٹکے سے 65 سالہ مردہ شخص زندہ
مردہ قرار دیا گیا شخص اسپیڈ بریکر کی وجہ سے زندہ
بھارت میں ایک حیرت انگیز اور انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایمبولینس کے اسپیڈ بریکر سے گزرنے کے دوران "مردہ” قرار دیا گیا شخص اچانک زندہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہاپور میں پیش آیا، جہاں 65 سالہ بزرگ پانڈورنگ، جنہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا تھا، ایمبولینس کے ذریعے گھر منتقل کیے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ عفت عمر کا اپنی جوانی کے افیئرز کا اعتراف
رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ 16 دسمبر کو پیش آیا، لیکن اب خبروں کی زینت بن رہا ہے۔ ایمبولینس جب ایک اسپیڈ بریکر سے گزری تو اچانک اہل خانہ نے دیکھا کہ پانڈورنگ کی انگلیاں حرکت کر رہی تھیں۔
یہ منظر دیکھتے ہی ایمبولینس کو فوراً ایک اور اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر ان کی سانس بحال ہوگئی، اور پندرہ دن کے علاج کے بعد انہیں مکمل صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔