علاقائی

پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل

جوڑے کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ

لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں غیرت کے نام پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کو بے دردی سےؔ
قتل کر دیا گیا۔

اے ایس پی کاہنہ کے مطابق مقتولین، محمود اور ان کی اہلیہ رفعت، کو ان کے گھر میں داخل ہو کر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ اس لرزہ خیز واقعے میں فائرنگ کا الزام خاتون کے بھائی فراز اور اس کے ساتھیوں پر عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ رفعت نے دو سال قبل اپنی پسند سے محمود کے ساتھ شادی کی تھی، جس پر اس کے اہل خانہ ناراض تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی: 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

اے ایس پی نے مزید بتایا کہ دونوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button