زیبرا فش پروٹین سے ہارٹ فیلیئر کا علاج
انسانی قلبی صحت کے لیے امید: سائنس دانوں کی غیر معمولی دریافت
سائنس دانوں نے زیبرا فش میں ایک حیرت انگیز پروٹین ایچ ایم جی اے 1 دریافت کیا ہے جو غیر فعال جینز کو دوبارہ متحرک کر کے چوہوں کے کمزور دلوں کی بحالی ممکن بناتا ہے۔ اس دریافت کو انسانوں میں دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ہیوبرخت انسٹیٹیوٹ کے بیکرز گروپ کے ماہرین نے زیبرا فش میں موجود پروٹین ایچ ایم جی اے 1 کی مدد سے چوہوں کے دل کے مسائل کا کامیاب علاج کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔
تحقیق کے مطابق ایچ ایم جی اے 1 پروٹین زیبرا فش کے اندر قدرتی طور پر پایا جاتا ہے، جو دل کی صحت بحال کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ سائنس دانوں نے چوہوں پر تجربات کے دوران دیکھا کہ یہ پروٹین غیر فعال جینز کو دوبارہ متحرک کرتا ہے اور دل کی صحت کو بحال کرتا ہے، وہ بھی بغیر کسی نقصان کے، جیسے کہ دل کا بڑا ہو جانا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، اسحاق دار
ڈچ ہارٹ فاؤنڈیشن اور ہارٹ کائنڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے کی گئی اس تحقیق نے ری جینریٹیو تھراپی کی بنیاد رکھی ہے، جو مستقبل میں ہارٹ فیلیئر جیسے مسائل کا مؤثر علاج فراہم کر سکتی ہے۔
یہ تحقیق "نیچر کارڈیو ویسکیولر ریسرچ” نامی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے اور دنیا بھر کے ماہرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔