شادی کی تقریبات کا آغاز، مایوں کی تصاویر وائرل اداکارہ نیلم منیر
2022کے وعدے کے مطابق،نیلم منیر کی شادی کی خبر اچانک سامنے آگئی
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی رسم مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی تقریبات کے آغاز کی خوشخبری دی۔
ان تصاویر میں نیلم منیر کو زرد رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس اور ہاتھوں پر مہندی سجائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
مایوں کے موقع پر نیلم منیر نے کراچی کے ایک خوبصورت مقام پر ایک دلکش فوٹوشوٹ بھی کروایا۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت امبانی کی 22 کروڑ روپے کی نایاب گھڑی
یاد رہے کہ ماضی میں کئی بار نیلم منیر کی شادی سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، جن کی وہ ہمیشہ تردید کرتی رہیں۔ 2022 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کی شادی کی خبر اچانک سامنے آئے گی اور وہ اس اہم موقع کو سادگی سے منائیں گی۔