Archive

رنویر سنگھ کی فلم دھرندھر کی تصاویر نے دھوم مچادی

رنویر سنگھ کے سردار کے روپ میں تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کی آنے والی فلمدھرند ھرکی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

لیک شدہ تصاویر میں رنویر سنگھ کو ایک سردار کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے، جہاں وہ جنگی ماحول میں مکمل تیار نظر آتے ہیں۔ رنویر نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور لمبے بالوں کے ساتھ ایک جنگی رائفل تھامے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ فلم جنگ کے پس منظر پر مبنی ہے، اور رپورٹس کے مطابق، اس کا ممکنہ نام "دھرندھر” ہے۔

فلم کی ہدایت کاری مشہور فلم ساز آدتیہ دھر کر رہے ہیں، جو پہلے بھی جنگی کہانیوں کو پردے پر پیش کرنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ تصاویر کے وائرل ہونے پر مداحوں نے زبردست ردعمل کا اظہار کیا ہے، جہاں ایک صارف نے کہا، "یہ فلم بلاک بسٹر ہوگی!”، جبکہ دوسرے نے لکھا، "رنویر اپنے کردار میں بہترین لگ رہے ہیں۔”

رپورٹس کے مطابق، اس فلم میں رنویر کے ساتھ بڑے اداکاروں کی کاسٹ شامل ہے، جن میں سنجے دت، ارجن رامپال، آر مادھون، اور اکشے کھنہ نمایاں ہیں۔ اداکار راکش بیڈی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خبر شیئر کی تھی اور فلم کا نام "دھرندھر” بتایا، لیکن بعد میں وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button