لائف سٹائل
بالی ووڈ فلم دیوا: شاہد کپور نے مداحوں کا انتظار ختم کرا دیا
بالی ووڈ فلم’دیوا: ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور کہانی 31 جنوری کو ریلیز ہوگی
بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے اپنی آنے والی فلم ’دیوا‘ کا پوسٹر جاری کر دیا ہے، جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
پوسٹر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم ہوگی، جو 31 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ شاہد کپور کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں، اور اب فلم ریلیز کے لیے تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم ’دیوا‘ میں شاہد کپور ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ پوجا ہیگڑے نظر آئیں گی، جو فلم میں ایک صحافی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتدائی طور پر اس فلم کی ریلیز کی تاریخ 14 فروری طے کی گئی تھی، لیکن اب اسے آگے بڑھا کر 31 جنوری کو پیش کیا جا رہا ہے۔