بزنس

عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع

وزیر توانائی نے امید ظاہر کی کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا

اسلام آباد : وزارت توانائی نے کہا ہے کہ چند ماہ کے اندر بجلی کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ایم این اے سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا۔
کمیٹی نے وفاقی وزیر کی درخواست پر ’’پاکستان اینیمل سائنس کونسل بل، 2024‘‘ کو مؤخر کر دیا، جس کا مقصد جانوروں کی سائنس کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنا تھا۔

چیئرمین کمیٹی نے وزارت اور وزارت قانون کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ بل کا جائزہ لیں اور آئندہ اجلاس کے لیے اتفاق رائے حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اُڑان پاکستان پروگرام معیشت کو مستحکم کرے گا، وزیراعظم

دوسری طرف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے، آئی پی پیز سے بات چیت کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور مزید آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں۔

وزیر توانائی نے امید ظاہر کی کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button