بزنس
سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی
سونے کی قیمت میں سال 2025 کے دوسرے دن بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔
رپورٹ کے مطابق، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا۔
اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا سلمان خان کے ساتھ تعلقات کااعتراف
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کا نیا بھاؤ 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگیا۔
یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔