لائف سٹائل

معروف اداکارہ عفت عمر کا اپنی جوانی کے افیئرز کا اعتراف

کبھی اپنے افیئرز یا اسکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا، پوڈکاسٹ میں گفتگو

پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی اور انکشاف کیا کہ جوانی میں ان کے بھی افیئرز رہے تھے۔ عفت عمر نے کہا کہ کبھی اپنے افیئرز یا اسکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے سیاست اور فیمنزم پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ عمران خان کی شخصیت کے نہیں بلکہ ان جیسی ذہنیت رکھنے والے افراد کے مخالف ہیں۔

ان کے مطابق جب سے عمران خان کی سیاست میں آمد ہوئی ہے، ملک میں انتشار پھیل گیا ہے۔

عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کے عہدیداروں پر بھی تنقید کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے بری عادات کا اعتراف کر لیا

اداکارہ کا ماننا ہے کہ خواتین کی آزادی اور خود مختاری اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ حکومت اور فیصلہ سازی میں خواتین کی اکثریت نہ ہو۔

ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے متعلق عفت عمر نے بتایا کہ جب وہ میٹرک کی طالبہ تھیں، ایک خاتون صحافی نے ان کی تصاویر کھینچیں، جو کہ روزنامہ جنگ کے رنگین صفحے پر شائع ہوئیں۔

اس کے بعد اخبار والوں نے انہیں ماڈلنگ کی پیش کش کی، جو انہوں نے فوراً قبول کر لی۔ ان کے مطابق اس وقت ان کی والدہ تھائی لینڈ میں تھیں اور انہوں نے اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر ہی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔

عفت عمر نے اپنی شادی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ان کی ملاقات شوہر عمر سے ایک سہیلی کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے اور پھر انہوں نے عمر پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا۔

عفت عمر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان کے بارے میں یہ افواہیں پھیلائی جاتی ہیں کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ خواتین پر تنقید کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ 35 طلاق یافتہ فیمنسٹ خواتین تحریک کے پیچھے ہیں، ان میں انہیں بھی شمار کیا جاتا ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے عفت عمر نے دعویٰ کیا کہ ان کا اسکینڈل یا افیئر اس لیے کبھی سامنے نہیں آیا کیونکہ وہ ایسی طبیعت کی تھیں کہ ان کی ذاتی زندگی عوام میں نہیں آئی۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے بھی جوانی میں افیئرز تھے اور وہ اس سے کبھی انکار نہیں کرتیں۔

عفت عمر نے یہ بھی واضح کیا کہ چونکہ ان کے افیئرز مشہور شخصیات کے ساتھ نہیں تھے، اس لیے ان کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button