بین الاقوامی

عمان میں نیشنل جینوم پروگرام اور جدید اسکریننگ یونٹس کا آغاز

عمان میں ریڈیو آئسوٹوپ پروڈکشن اور جوہری فارمیسی قائم کی جائے گی،سلطان ہیثم بن طارق کی ہدایت

مسقط:عمان میں نیشنل جینوم پروگرام اور جدید اسکریننگ یونٹس کا آغازکر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کی زیرِ صدارت وزرا کی کونسل کے اجلاس میں خواتین میں عام پائے جانے والے کینسر کی بروقت تشخیص کے لیے ایک قومی اسکریننگ پروگرام کے آغاز کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس پروگرام کے تحت سلطنت عمان کی تمام گورنریوں میں ابتدائی طور پر سات اسکریننگ یونٹس قائم کیے جائیں گے، تاکہ کینسر کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کے لیے ضروری ریڈیو فارماسیوٹیکل آئسوٹوپس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے ایک جدید ریڈیو آئسوٹوپ پروڈکشن سہولت اور جوہری فارمیسی بھی قائم کی جائے گی، تاکہ مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اذان علی نے اسکواش کی تاریخ رقم کردی

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق نے وزرا کونسل کے اجلاس میں وزارت صحت کے تحت نیشنل جینوم اینڈ ہیومن ڈیٹا پروگرام(عمانی جینوم) کے قیام کی منظوری بھی دی۔

اس پروگرام کا مقصد عمانی معاشرے کے لیے ایک جامع جینیاتی اور انسانی ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے۔

اس کے ذریعے جینیاتی بیماریوں کی تحقیق کو فروغ دیا جائے گا اور ہدفی علاج کے لیے بیماریوں کی بروقت تشخیص کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button