بزنس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر زبردست تیزی

کے ایس ای 100 انڈیکس نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

جمعرات کے روز کاروباری دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، اور ابتدائی لمحات میں انڈیکس 344 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بتدریج تیزی دیکھی گئی، اور انڈیکس نے 960، پھر 1121 اور آخرکار 1282 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا۔

1282 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار کی تاریخی حد عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز پرواز: 2025 میں اڑان بھر کر 2024 میں لینڈ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جب 100 انڈیکس 2621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس نے 1881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 8 پوائنٹس پر اپنی جگہ بنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button