سانحہ 9 مئی: 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان
سزا پانے والے 67 مجرموں نے اپنے قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی درخواستیں جمع کروائیں، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے کورٹس آف اپیل نے 9 مئی 2023 کے سانحے میں ملوث 19 مجرموں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کے دوران سزا پانے والے 67 مجرموں نے اپنے قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی درخواستیں جمع کروائیں۔ ان میں سے 48 درخواستیں قانونی کارروائی کے لیے "کورٹس آف اپیل” کو بھیجی گئیں۔
کورٹس آف اپیل نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 19 مجرموں کی درخواستوں کو قانون کے مطابق منظور کرلیا۔ معافی پانے والوں میں مختلف افراد شامل ہیں، جن میں محمد ایاز، سمیع اللہ، لئیق احمد، امجد علی، یاسر نواز، سعید عالم، زاہد خان، محمد سلیمان، اور حمزہ شریف کے نام نمایاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اُڑان پاکستان پروگرام معیشت کو مستحکم کرے گا، وزیراعظم
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، دیگر افراد جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں، ان میں محمد سلمان، اشعر بٹ، محمد وقاص، سفیان ادریس، منیب احمد، محمد احمد، محمد نواز، محمد علی، محمد بلاول اور محمد الیاس شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ معافیاں خالصتاً انسانی بنیادوں پر دی گئی ہیں اور تمام مراحل قانون کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں۔