Archive

کینیڈین ٹینس اسٹار نے بریسٹ کینسر کے ساتھ فائنل کھیلنے کا انکشاف

گیبریالا ڈابروسکی نے کینسر کے باوجود ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں ٹائٹل جیتا

ومبلڈن ویمنز ڈبلز فائنل میں جگہ بنانے والی کینیڈین ٹینس اسٹار گیبریالا ڈابروسکی نے انکشاف کیا ہے کہ 2024ء کے سیزن سے قبل وہ چھاتی کے کینسر کے ساتھ میدان میں اتریں۔

گیبریالا ڈابروسکی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اپریل میں انہیں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی، تاہم انہوں نے اس حقیقت کو خفیہ رکھا۔ انہوں نے اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، **”میں جانتی ہوں کہ یہ خبر سن کر بہت سے لوگ حیرت میں مبتلا ہوں گے، لیکن میں ٹھیک ہوں۔

ڈابروسکی نے انکشاف کیا کہ انہیں 2023ء میں پہلی بار گلٹی کا علم ہوا، لیکن 2024ء میں کیے گئے اسکین سے بریسٹ کینسر کی تصدیق ہوئی۔ اپریل اور مئی میں وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکیں، لیکن جون میں واپس آئیں اور ناٹنگھم میں اپنی پارٹنر ایرن روٹلف کے ساتھ پہلا ٹائٹل جیتا۔

انہوں نے ومبلڈن میں شرکت کے لیے اپنا علاج مؤخر کیا، جہاں وہ روٹلف کے ساتھ رنر اپ رہیں۔ اس کے بعد پیرس اولمپکس میں بھی حصہ لیا اور سیزن کا اختتام ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں ڈبلز ٹائٹل جیت کر کیا۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت ڈابروسکی اور روٹلف کی جوڑی اس وقت دنیا کی تیسرے نمبر کی ڈبلز ٹیم ہے۔

 

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button