لائف سٹائل

پہلے خود انسان بنو، پھر خواتین پر تنقید کرو،جگن کاظم

خواتین کو جاہل کہنے والے مرد خود جاہل ہیں،معروف اداکارہ

پاکستان کی مشہور اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران خواتین کو تنقید کا نشانہ بنانے والے مردوں کو سخت الفاظ میں جاہل قرار دے دیا۔

پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے جگن کاظم نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم یافتہ جاہل افراد کی بھرمار ہے، جو ہمیشہ مرد اور عورت کے معاملات میں الجھے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’پہلے خود انسان بنو، پھر کسی کے بارے میں بات کرو۔‘‘

جگن کاظم نے اس بات پر زور دیا کہ چاہے کوئی مرد ہو، عورت ہو یا ٹرانس جینڈر، ہم غیر ضروری طور پر جینڈر کے مسائل میں الجھ جاتے ہیں جبکہ اصل مسئلہ تعلیم اور تربیت کا ہے، جس پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے معاشرے میں بچیوں کو تعلیم دینے کے بجائے گھروں میں قید کر دیا جاتا ہے، اور اگر کوئی لڑکی حجاب پہن کر کام کرے تو اسے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ گھر کیوں نہیں بیٹھتی۔‘‘

جگن کاظم نے تنقید کرنے والے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لڑکی کام کر رہی ہے تو وہ تمہاری جیب سے نہیں کھا رہی۔ اگر پھر بھی مسئلہ ہے تو اس کے اخراجات خود پورے کرو اور اسے گھر بیٹھا دو۔

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button