انڈیا کی سب سے امیر کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی نایاب گھڑی کی قیمت نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیاں جمع کرنے کا خاص شوق رکھتے ہیں۔ ان کے کلیکشن میں ہیرے، روبی اور دیگر قیمتی پتھروں سے مزین گھڑیاں شامل ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی سالانہ رپورٹ میں اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کو دنیا کے سب سے اسٹائلش افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
حال ہی میں اننت اور رادھیکا کو ممبئی میں دعا لیپا کے کنسرٹ کے بعد گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران اننت نے ایک نایاب گھڑی پہنی ہوئی تھی، جو دنیا میں صرف تین افراد کے پاس ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس گھڑی کی قیمت تقریباً 22 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اننت امبانی کے کلیکشن میں دیگر لگژری برانڈز کی گھڑیاں بھی شامل ہیں، جن میں رچرڈ میل، پٹیک فلپ اور آڈیمر پیگوٹ جیسے ہائی اینڈ برانڈز شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اننت نے اپنی شادی کے موقع پر اپنی اہلیہ کو بھی ایک قیمتی اور نایاب گھڑی تحفے میں دی تھی۔