پاکستان

پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رجب المرجب کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوا، جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔

ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم رجب المرجب کل جمعرات، 2 جنوری کو ہوگی جبکہ شب معراج 28 جنوری کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جیلوں میں پی سی او سروس کے نئے قواعد و ضوابط جاری

اجلاس کے اختتام پر غزہ، فلسطین اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی، عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی اور اتحاد و وحدت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button