بزنس

2025 کا آغاز: سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی

2025 کے پہلے دن ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، عید پر ریلیز ہوگی

بیان میں مزید بتایا گیا کہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 624 ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button