دلچسپ و عجیب

حیرت انگیز پرواز: 2025 میں اڑان بھر کر 2024 میں لینڈ

تقریباً 14 گھنٹوں کی فضائی مسافت طے کرنے کے بعد جب یہ پرواز لاس اینجلس پہنچے گی

کیتھی پیسیفک کی ایک منفرد پرواز ہانگ کانگ سے 2025 میں روانہ ہو کر وقت کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سال 2024 میں لینڈ کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یکم جنوری 2025 کو سالِ نو کے آغاز کے چند لمحوں بعد کیتھی پیسیفک فلائٹ 880 ہانگ کانگ سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اذان علی نے اسکواش کی تاریخ رقم کردی

رپورٹ کے مطابق یہ منفرد پرواز اپنی راہ میں آنے والے 9 مختلف ٹائم زونز اور بین الاقوامی ڈیٹ لائن کو عبور کرتے ہوئے سال 2024 میں واپس پہنچ جائے گی۔

تقریباً 14 گھنٹوں کی فضائی مسافت طے کرنے کے بعد جب یہ پرواز لاس اینجلس پہنچے گی تو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوں گے اور کیلنڈر کی تاریخ ہوگی 31 دسمبر 2024۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس طرح کی کوئی پرواز وقت کی حدوں کو عبور کرتے ہوئے مسافروں کو دو بار نئے سال کی خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرے۔ اکثر مسافر اس منفرد تجربے کے لیے مشرق کی جانب جانے والی ٹرانس پیسیفک پروازیں بک کراتے ہیں تاکہ وہ نئے سال کا جشن دو مرتبہ منا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button