لائف سٹائل

ورون دھون نے 8 سال کی عمر میں شردھا کپور کا پروپوزل کیوں ٹھکرایا؟

شردھا کپور کی 10ویں سالگرہ پر محبت کا انوکھا اظہار، ورون دھون نے مسترد کر دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں وہ اداکارہ شردھا کپور کے پروپوزل کو مسترد کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم *استری 2* کی پروموشن کے دوران شردھا کپور نے انٹرویو میں یہ بات ظاہر کی تھی کہ ماضی میں انہوں نے ورون دھون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ شردھا کے مطابق انہوں نے پہاڑوں کے درمیان منفرد انداز میں ورون کو پروپوز کیا، لیکن حیران کن طور پر ورون نے ان کا پروپوزل ریجیکٹ کر دیا۔

حال ہی میں، جب اس حوالے سے ورون دھون سے سوال کیا گیا تو انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب وہ صرف 8 سال کے تھے۔ انہوں نے وضاحت کی، ’’یہ شردھا کی 10ویں سالگرہ کی بات ہے جہاں مجھے مدعو کیا گیا تھا۔ اس دن شردھا نے ایک خوبصورت فراک پہن رکھی تھی، اور وہاں تین دیگر لڑکے بھی موجود تھے جو شردھا کو ‘پسند’ کرتے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: علی فضل کا3 ایڈیٹس کے 15 سال مکمل ہونے پر دلچسپ انکشافات

ورون نے مزید بتایا، ’’ان لڑکوں نے مجھ سے آکر پوچھا کہ میں شردھا کو پسند کیوں نہیں کرتا۔ جس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے لڑکیوں میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ میں وہاں صرف ڈانس مقابلہ جیتنے آیا تھا۔ لیکن جیسے ہی میں نے یہ کہا، وہ لڑکے مجھے مارنے لگے۔‘‘

ورون کا کہنا تھا کہ انہیں بعد میں یہ پتہ چلا کہ ان لڑکوں نے یہ سب شردھا کپور کے کہنے پر کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ورون ان کے پروپوزل کو رد کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button