لائف سٹائل

عامر خان نے بری عادات کا اعتراف کر لیا

عامر خان نے ذاتی زندگی کی غیرمنظمی کو اپنی بڑی کمزوری قرار دے دیا

بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شخصیت اور ماضی کی کچھ بری عادات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

انٹرویو میں عامر خان نے کئی ایسے پہلوؤں کا ذکر کیا جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں آئے تھے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے اعتراف کیا کہ ایک عرصے تک انہیں شراب نوشی کی بری لت رہی، اور وہ کئی کئی راتیں شراب نوشی میں گزارتے رہے۔

یہ انکشافات نانا پاٹیکر کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران سامنے آئے، جسے "زی میوزک کمپنی” کے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا۔

عامر خان نے بتایا کہ ان میں تین بڑی خراب عادتیں تھیں: شراب نوشی، سیگریٹ نوشی، اور غیرمنظم طرز زندگی۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ کام کے معاملے میں وہ ہمیشہ ذمہ دار اور وقت کے پابند رہے ہیں، لیکن ذاتی زندگی میں وہ غیرمنظم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میک اپ سرجریز کرانے والے ایک جیسے دکھنے لگے ہیں: نیلم منیر

عامر خان نے مزید کہا، ’’میں شدت پسند ہوں، جس چیز میں پڑتا ہوں، پوری شدت سے کرتا ہوں۔ یہ ایک بری عادت تھی، اور مجھے اس کا اندازہ تھا کہ میں کچھ غلط کر رہا ہوں، لیکن پھر بھی خود کو روک نہیں پاتا تھا۔‘‘

اداکار نے واضح کیا کہ اب انہوں نے ان بری عادتوں کو چھوڑ دیا ہے، سوائے پائپ پینے کے، جو وہ اب بھی استعمال کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button