لائف سٹائل

راحت فتح علی خان اور ایم ایس دھونی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے گلوکار اور بھارت کے کرکٹ لیجنڈ کی ملاقات نے مداحوں کو خوش کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ملاقات کی ایک دلکش ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

راحت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دھونی کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو کے ساتھ چند یادگار تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحت خوشگوار انداز میں گفتگو کر رہے ہیں، جبکہ دھونی ان کی باتوں سے محظوظ ہو رہے ہیں اور مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میک اپ سرجریز کرانے والے ایک جیسے دکھنے لگے ہیں: نیلم منیر

ویڈیو اور تصاویر کے کیپشن میں راحت فتح علی خان نے ایم ایس دھونی کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ ملاقات دونوں شخصیات کے مداحوں کے لیے کسی خوشگوار لمحے سے کم نہیں، اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button