کھیل

پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا مقام تبدیل کرنے پر غور

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے وینیو میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کا مقام گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس تبدیلی کی ممکنہ وجہ لاجسٹک مسائل بتائی جا رہی ہے، جن میں فلائٹس، ہوٹلنگ اور دیگر انتظامی امور شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور میں 11 جنوری کو ڈرافٹنگ کا انعقاد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا پلیئر ڈرافٹ گوادر میں کرانے کا اعلان کیا تھا، جو ایک نیا اور منفرد تجربہ تصور کیا جا رہا تھا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے میچز کے لیے 7 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو مختص کی ہوئی ہے۔ تاہم، حتمی اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button