لائف سٹائل

فاصلہ دلوں کو قریب لے آتا ہے، اننیا پانڈے

بھارتی اداکارہ ہاننیا پانڈےکاکہنا درحقیقت، فاصلہ دلوں کو اور قریب لے آتا ہے

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے نے حالیہ انٹرویو میں تعلقات اور لمبی دوری کے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ کبھی کبھار تعلقات میں تھوڑی جگہ اور فاصلہ صحت مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اننیا پانڈے نے کہا، ’’میرے خیال میں 45 دن تک نہ ملنا کافی ہے، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ دو مہینے کا فاصلہ بھی ٹھیک ہے۔ درحقیقت، فاصلہ دلوں کو اور قریب لے آتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا پہلا سپر ڈیم، چین کا نیا ریکارڈ ساز منصوبہ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ وہ ایک بہتر پارٹنر بن گئی ہیں۔ اننیا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’وقت کے ساتھ، میں نے اپنے آپ پر زیادہ اعتماد کرنا سیکھا ہے، اور یہ اعتماد میرے تعلقات پر براہ راست مثبت اثر ڈال رہا ہے۔‘‘

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button