پاکستان

سکیورٹی اداروں کو دھمکیاں: سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا

عدالت نے مجرم ہونے پر خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر 6 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا

گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان (جی بی) خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ جی بی کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے معاملے کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے مجرم ہونے پر خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر 6 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے اس کے ساتھ ہی آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ وہ خالد خورشید کو گرفتار کر کے جیل منتقل کریں۔ مزید یہ کہ ان کے شناختی کارڈ کو بھی بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میک اپ سرجریز کرانے والے ایک جیسے دکھنے لگے ہیں: نیلم منیر

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید پر الزام تھا کہ انہوں نے 26 مئی 2024 کو ایک جلسے میں سکیورٹی اداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ان پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے چیف سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کو بھی دھمکیاں دی تھیں۔

خالد خورشید کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گلگت کے سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم، وہ مقدمے کی کارروائی میں غیر حاضر رہے اور روپوش ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button