پاکستان

ملک بھر کی موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان

نئے نرخ نامے کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر کی موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نرخ نامے کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا، جس کے تحت مختلف موٹرویز پر ٹول ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 460 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری موٹروے پر کار کے لیے ٹول ٹیکس اب 650 روپے کے بجائے 700 روپے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 68 ہوگئی

اسی طرح پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان تک ایم فور موٹروے پر ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے۔ سکھر سے ملتان جانے والی ایم فائیو موٹروے پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 1050 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کر دیا گیا۔

ڈی آئی خان سے ہکلہ موٹروے ایم 14 پر بھی ٹول ٹیکس میں ترمیم کرتے ہوئے کار کے لیے نیا نرخ 600 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے حالیہ 7 ماہ کے دوران تیسری بار ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ٹول ٹیکس کی مجموعی شرح تقریباً دوگنا ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button