میک اپ سرجریز کرانے والے ایک جیسے دکھنے لگے ہیں: نیلم منیر
اداکارہ نیلم منیر کا حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار
اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ خوبصورتی بڑھانے کے لیے خواتین کی جانب سے میک اپ سرجریز کرانے کی وجہ سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے فٹنس اور خوبصورتی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی جانب سے بڑھاپا چھپانے اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے میک اپ سرجریز کرانے کا رجحان بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ ایک جیسے نظر آنے لگے ہیں۔ نیلم منیر کے مطابق یہ ایک شوق کا کام ہے، اور وہی افراد اس کا سہارا لیتے ہیں جنہیں اس کی خواہش ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 38 بے سہارا بچوں کی پرورش کرنے والی خاتون اعلیٰ ترین ایوارڈ کے لیے نامزد
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے چہرے پر جھریاں یا لائنیں نظر آئیں، تو اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ یہ قدرتی عمل ہے۔ ان کے مطابق، بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کی شخصیت میں نکھار آتا ہے، اور وہ مزید دلکش اور جاذب نظر آتا ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ عمر کے بڑھنے سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے، اور اس عمل کو قدرتی طور پر قبول کرنا چاہیے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل ہر کوئی چہرے پر اتنا کام کروا رہا ہے کہ سب ایک جیسے نظر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھاپے کو چھپانے کے لیے چہرے پر زیادہ سرجری کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو ہر انسان کی شخصیت میں مزید چمک لے آتا ہے۔