صحت
ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 68 ہوگئی
لیبارٹری نے ڈی آئی خان سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے
ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال کے مجموعی کیسز کی تعداد 68 تک پہنچ گئی۔
لیبارٹری نے ڈی آئی خان سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے، جو رواں سال اس علاقے سے رپورٹ ہونے والا 10 واں کیس ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں رپورٹ ہونے والے 68 کیسز میں سے 27 بلوچستان، 20 خیبر پختونخوا، 19 سندھ جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چہل قدمی فٹنس کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے؟
پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز نے پبلک ہیلتھ حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اور انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔