لائف سٹائل

اداکارہ رحمہ زمان نے شیراز کے ساتھ نکاح کر لیا، تصاویر وائرل

اداکارہ رحمہ زمان کی شادی کی جھلکیاں انسٹاگرام پر وائرل

اداکارہ رحمہ زمان نے شیراز کے ساتھ نکاح کر لیا۔ ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان نے سال کے اختتام پر نکاح کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

اداکارہ نے اس خوشی کے موقع پر اپنی شادی اور نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو مداحوں میں تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

29 دسمبر کو رحمہ زمان نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے نکاح کی خبر دی۔ ویڈیو میں انہیں خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل رحمہ نے اپنی مہندی کی تقریب اور دعائے خیر کی جھلکیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ ان کی شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز نے بھی مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی اور سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، عید پر ریلیز ہوگی

رپورٹس کے مطابق رحمہ زمان نے شیراز نامی شخص سے نکاح کیا ہے، جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔ تاہم، اداکارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

رحمہ زمان کا شمار ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ کئی ڈراموں میں مرکزی اور معاون کردار ادا کر چکی ہیں، جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں سال کئی شوبز شخصیات نے نکاح اور شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button