پاکستان
ٹرینڈنگ

اسمارٹ میٹرز کی تنصیب جلد مکمل کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اوور بلنگ ناقابل قبول، ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)، اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی کارکردگی زیرِ بحث آئی۔ اجلاس کے دوران ان کمپنیوں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب جلد مکمل کی جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ ناقابلِ قبول ہے اور اس میں ملوث افسران کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس رجسٹریشن بل: وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ اس عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔

وزیراعظم نے نیپرا کی جانب سے دیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button