کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وہ ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین ٹیسٹ کے 14ویں اوور میں ایک دلکش چوکا لگا کر انجام دیا۔ تاہم وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس اہم سنگ میل کے ساتھ، بابر اعظم نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: انقرہ ، جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ کے ساتویں ایڈیشن کی تقریب تقسیم انعامات

اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے اپنے نام کیا تھا۔

علاوہ ازیں، بابر اعظم نے یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے بارہویں بیٹر کا درجہ بھی حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے ہیں اور انہیں مزید 129 رنز کا خسارہ پورا کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button