علاقائی

کراچی ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام ، 4 افراد گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر کی جانے والی کارروائی میں ایجنٹ سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ، ترجمان ایف آئی اے

کراچی ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایف آئی اے نے ایجنٹ اور تین مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کی جانے والی کارروائی میں ایجنٹ سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسمگلر نے ان افراد کو پولینڈ بھیجنے کے لیے 14 لاکھ روپے فی کس کے معاہدے کیے تھے، اور یہ افراد غیر قانونی طور پر آذربائیجان سے پولینڈ جانے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں بھی معمولی کمی

ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ایجنٹ عبد الشکور کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ عبد الشکور بھارتی ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا۔

یہ کارروائی گزشتہ روز (26 دسمبر) کی گئی تھی، جب ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے یونان اور لیبیا کے کشتی حادثے میں ملوث ایک خاتون سمیت دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا۔

اس سے پہلے 24 دسمبر کو بھی ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین کے علاقے پھالیہ میں یونان کے کشتی حادثے میں ملوث ایک اور اسمگلر کو گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button