بزنس

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں خوشگوار کاروباری دن

100 انڈیکس میں 927 پوائنٹس کا اضافہ, حصص بازار میں تیزی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ایک خوشگوار دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں واضح اضافہ دیکھنے کو ملا۔

آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 927 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران، 100 انڈیکس 1796 پوائنٹس کے بینڈ میں حرکت کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں بھی معمولی کمی

حصص بازار میں اس روز 81.5 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 32.9 ارب روپے رہی۔ اس کے علاوہ، مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں 112 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 126 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button