بزنس
ٹرینڈنگ
انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں بھی معمولی کمی
ملکی زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی
کراچی: ملکی زرمبادلہ کی منڈیوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، میدانی علاقوں میں دھند کا امکان
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ ڈالر 11 پیسےسستا ہو کر279 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔