لائف سٹائل

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے گھر میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں

مشہور ریڈیو میزبان سمرن سنگھ کی موت: خودکشی یا کچھ اور؟ تحقیقات جاری

نئی دہلی: بھارت کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ریڈیو میزبان سمرن سنگھ گڑگاؤں (گروگرام) میں اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کی لاش بدھ کی رات ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مبینہ خودکشی کے حوالے سے کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق سمرن کے اپارٹمنٹ میں ان کے ساتھ مقیم ایک دوست نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو سمرن کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول اداکارہ و ماڈل عروہ حسین کی فیشن شو کے دوروان لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سمرن سنگھ کچھ عرصے سے ذاتی مشکلات میں مبتلا تھیں، اور یہی مشکلات ممکنہ طور پر ان کے اس انتہائی قدم کی وجہ بنیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی تحریری شکایت پر جمعرات کی صبح لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا، جس کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button