مریم نفیس کو ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
ویڈیو میں مریم نفیس نے اونچی ایڑی والے جوتے اور قدرے تنگ لباس پہنا ہوا تھا
ماڈل اور اداکارہ مریم نفیس کو حال ہی میں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں مریم نفیس لندن کے مختلف شاپنگ مالز اور سڑکوں پر خریداری کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
ویڈیو میں مریم نفیس نے اونچی ایڑی والے جوتے اور قدرے تنگ لباس پہنا ہوا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی، جس پر مریم نفیس نے انہیں بھرپور جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار و ٹی وی میزنان محسن عباس کے والد انتقال کر گئے
کچھ صارفین نے کمنٹس میں کہا کہ اداکارہ کو مزید تنگ اور مختصر لباس پہننا چاہیے تھا، جس پر مریم نفیس نے جواب دیا کہ وہ اگلی ویڈیو یا شوٹ میں اس سے بھی زیادہ تنگ لباس پہنیں گی۔
اداکارہ نے ویڈیو پر سخت تبصرے کرنے والے صارفین کو بھی جواب دیتے ہوئے انہیں خاموش رہنے کی نصیحت کی۔
مریم نفیس نے نومبر میں اپنے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ اب انہوں نے ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، جس پر شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مریم نفیس اور امان احمد کی شادی مارچ 2022 میں ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان کچھ عرصہ تعلقات رہے اور 2021 میں انہوں نے منگنی کی تھی۔ شادی کے تین سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔