لائف سٹائل

مقبول اداکارہ و ماڈل عروہ حسین کی فیشن شو کے دوروان لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل

لاہور میں منعقد ہونے والے ’ہم برائیڈل کوچیور فیشن شو‘ میں عروہ حسین سمیت دیگر نامور اداکاراؤں نے دلہن کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی

لاہور: مقبول اداکارہ و ماڈل عروہ حسین کی ہم برائیڈل کوچیور فیشن شو کے دوران ریمپ پر لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لاہور میں منعقد ہونے والے ’ہم برائیڈل کوچیور فیشن شو‘ میں عروہ حسین سمیت دیگر نامور اداکاراؤں نے دلہن کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔

اس فیشن شو میں دلہن کے روپ میں اداکاراؤں نے ریمپ پر واک کی جبکہ کچھ گلوکار اور اداکار بھی شو کا حصہ بنے۔ عروہ حسین نے بھی بھاری بھرکم عروسی لباس میں کیٹ واک کرتے ہوئے دلکش انداز میں ریمپ ڈانس کیا۔

بھاری عروسی لباس کی وجہ سے عروہ حسین کو واک کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں لباس کی لمبائی کے باعث لڑکھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  معروف اداکار و ٹی وی میزنان محسن عباس کے والد انتقال کر گئے

مختصر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ریمپ پر چلتے ہوئے عروہ حسین کے قدم لباس سے الجھ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھونے لگتی ہیں۔ تاہم، اداکارہ نے مہارت سے خود کو سنبھال لیا اور گرنے سے بچتے ہوئے اپنی واک مکمل کی۔

لڑکھڑانے کے بعد عروہ حسین نے دلکش انداز اور خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اپنے توازن کو بحال کیا اور ریمپ پر اپنی واک مکمل کی، جس پر حاضرین نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کے حوصلے اور مہارت کی تعریف کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button