پاکستان

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، میدانی علاقوں میں دھند کا امکان

پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، جہاں لہہ اور سکردو میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

لاہور: ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، جہاں لہہ اور سکردو میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے اہم شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

گلگت میں پارہ منفی 8، قلات میں منفی 7، جبکہ استور، کوئٹہ اور زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چترال، دیر اور کالام میں درجہ حرارت منفی 5، جبکہ راولا کوٹ اور ہنزہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ سردی کی شدت کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button