پاکستان
ٹرینڈنگ

اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں 13 جنوری تک منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

بشریٰ بی بی 26 نومبر کے حوالے سے راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

ان کے وکیل نے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست پر تفصیلی دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی اجازت دی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں 13 جنوری تک منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج سے جڑے تمام 32 مقدمات میں خود کو قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہوئیں، جہاں ان کی گاڑی کو عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک نے ان تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کیں، جنہیں عدالت نے قبول کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button