جنوبی افریقی بلے باز اینرک کلاسن مشکل میں پھنس گئے
میچ ریفری رچی رچرڈسن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے
جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز اینرک کلاسن وکٹوں کو لات مارنے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز کے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق برائے پلیئر اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی پر ان کے ڈسیپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات 19 دسمبر کو جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
اینرک کلاسن نے میزبان ٹیم کی جانب سے 330 رنز کے تعاقب میں تن تنہا لڑتے ہوئے 43 ویں اوور میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سنچری سے تین رنز کم پر آؤٹ ہونے پر انہوں نے غصے میں وکٹوں پر لات ماری، جس کے بعد میچ ریفری نے انہیں جرمانہ عائد کیا۔
واضح رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔