Archive

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ایاز صادق

جمہوری اقدار کی پاسداری اور انسداد دہشتگردی کے لیے مل کر کام کریں گے، سپیکر کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، وہ حتیٰ کہ منت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 18 ویں سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں، یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ کانفرنس کے دوران سب کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کے اہم شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ سپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے، ہمیں ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا اور ہمیں حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس کی تجاویز اور اصلاحات پر عملدرآمد مانیٹر کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کریں گے اور پروڈکشن آرڈرز کی ضرورت پڑنے پر جاری کیے جائیں گے۔ جمہوری روایات اور اقدار کی پاسداری ضروری ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button