Archive

اے بی ایل سٹالیئنز کی ٹیم نے یو ایم ٹی مارخور کی ٹیم کو 39 رنز سے شکست دیدی

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں13 ویں روز کا 17 واں میچ یو ایم ٹی مارخوراور اے بی ایل سٹالیئنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا

راولپنڈی: بحریہ ٹائون چیمپیئنز ٹی 20 کپ کے تیرہویں روز کھیلے جانیوالے میچ میں اے بی ایل سٹالیئنز کی ٹیم نے یو ایم ٹی مارخور کی ٹیم کو 39 رنز سے شکست دیدی۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں13 ویں روز کا 17 واں میچ یو ایم ٹی مارخوراور اے بی ایل سٹالیئنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اے بی ایل سٹالیئنز کی ٹیم نی39 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

قبل ازیں یو ایم ٹی مارخور کے کپتان افتخار احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،اے بی ایل سٹالیئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 147 رنز بنائے،شعیب ملک نے 27 رنز، معاذ صداقت نے 20 رنز، تیمور خان نے بھی20 رنز، محمد حارث نے 19 رنز، جہاندادخان نے16 رنز اور محمد محسن نے 12 رنز بنائے،یو ایم ٹی مارخورکی جانب سے بلاول بھٹی، زاہد محمود اور عاکف جاوید نے دو، دو جبکہ افتخار احمدنے ایک وکٹ حاصل کی۔

دو کھلاڑی رن اوٹ ہوئے، جواب میں یو ایم ٹی مارخورکی ٹیم 18.3 اوورز میں 118 رنز بنا کر اوٹ ہو گئی، سعد مسعودنے 38 رنز، نثار خان نے 22 رنز اور خواجہ نافع نے 17 رنز بنائے۔

اے بی ایل سٹالیئنز کی جانب سے محمد علی نے 4 وکٹ، جہانداد خان نے 3 وکٹ، عثمان طارق نے دو وکٹ اورمعاذ صداقت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اے بی ایل سٹالیئنز کے جہانداد خان کو ال رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button