بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

ٹریڈنگ کے دوران 40 ہزار پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، ٹریڈنگ کے دوران 40 ہزار پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1909 پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہو کر 109170 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

بعد ازاں کچھ بہتری ہوئی اور مارکیٹ میں 145 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 111215 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم یہ استحکام زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور مزید 466 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ کا انڈیکس گھٹ کر 110703 پوائنٹس پر آگیا۔

اس کے بعد کاروبار کے دوران مندی کا رجحان جاری رہا، 1248 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 109821 پوائنٹس پر آ گیا، اور پھر مزید 2560 پوائنٹس کمی کے ساتھ انڈیکس 108510 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق دوپہر 3 بج کر 2 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 4355 پوائنٹس یا 3.92 فیصد کمی کے ساتھ 106714 پوائنٹس پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس یا 3.41 فیصد کی کمی سے 111070 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button