علاقائی
سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
اگرچہ سندھ حکومت کے تحت ادارے بند ہوں گے، لیکن اس روز بینک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
کراچی:سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ سندھ حکومت کے تحت ادارے بند ہوں گے، لیکن اس روز بینک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
یہ تعطیل سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی یاد اور ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر منائی جا رہی ہے، جس کا اطلاق صرف سندھ بھر میں ہوگا۔