پاکستان

یونان میں کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی

اس وقت لیبیا میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں جو یورپ جانے کے خواہشمند ہیں، ذرائع

یونان میں کشتی حادثہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی ۔ یونان کے ساحلی محافظوں نے سمندر میں ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو مردہ قرار دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یونان میں پیش آنے والے تین مختلف کشتی حادثات میں 35 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد 40 تک جا پہنچی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت لیبیا میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں جو یورپ جانے کے خواہشمند ہیں۔ یہ افراد مختلف پاکستانی اور لیبیائی ایجنٹوں کے ذریعے وہاں پہنچے ہیں اور ان کا مقصد غیر قانونی طور پر یورپ کا سفر کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام پاکستانی قانونی ویزے کے ذریعے لیبیا پہنچے ہیں۔ تاہم، بعد میں وہ غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوبی سمندر میں کشتیاں الٹنے کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل تھا۔

اس کے بعد گزشتہ روز مزید چار پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حادثے میں زندہ بچائے گئے افراد میں سے 47 کا تعلق پاکستان سے ہے، جو اس مشکل سفر کے دوران موت سے بال بال بچے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button