ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائعکے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے دام بھی 1800 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 885 روپے میں فروخت ہوا ہے۔ گزشتہ روز جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے پر آ گئی تھی۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا تھا، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 169 روپے پر آ گئی تھی۔