بزنس
Trending

پاکستان ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ بہتری دینے والا ملک قرار

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں نمایاں کمی بعد ایک سال میں معاشی بہتری والے ممالک میں شامل ہو گیا

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں نمایاں کمی بعد ایک سال میں معاشی بہتری والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔بلوم برگ انٹیلی جنس نے ساری جنٹری ڈیویلپنگ مارکیٹس (Emerging Markets) میں پاکستان کو ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ بہتری دینے والا ملک قرار دیا ۔

امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ایک سال کے دوران سب سے زیادہ معاشی بہتری اور عالمی سطح پر خود مختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت دیوالیہ پن کے تمام تر خطرات سے نکل پر مستحکم ہونے کے سفر پر گامزن ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کا 1سالہ ڈیفالٹ امکان 59%سے کم ہو کر 47%رہ گیا یعنی پاکستان کے ڈیفالٹ امکان میں 11 فیصد زیادہ بہتری آئی ہے۔

پاکستان اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 11 فیصد پوائنٹس میں بہتری لائی ہے۔ اس کے علاوہ بہتری والے ممالک میں تیونس، ارجنٹینااور نائجیریا بھی شامل ہیں لیکن پاکستان کی ان سب ترقی پذیر ممالک سے زیادہ معاشی بہتری آئی ہے۔

مصر اور ترکیہ جیسے ممالک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات مزید بڑھ گئے

دریں اثناء رپورٹ میں کہاگیا کہ مصر، ترکیہ، گیبون اور ایکواڈور جیسے ممالک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیوالیہ ہونے کے خطرات میں کمی رپورٹ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوم برگ انٹیلی جنس اپنی رپورٹ میں درجہ بندی کے لئے کسی ملک کو خود مختار خطرے کا اندازہ لگانے کے لئے سی ڈی ایس (CDS) کی قیمتوں کا استعمال کرتی ہے۔ کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس (CDS) انشورنس جیسے مالیاتی ادارے ہیں جو سرمایہ کاروں کو حکومت کے قرض کی ادائیگی میں ناکامی کے خطرے سے بچنے کے لئے تحفظات فراہم کرتے ہیں، یہ معاہدے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں ادائیگی کردیتے ہیں۔ سی ڈی ایس کی قیمت جتنی زیادہ ہوگی، خطرہ اتنا ہی زیادہ ہو گا۔

وزیراعظم کا امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار

دوسری جانب سے وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ پاکستان کے مضبوط معاشی مستقبل اور استحکام کا ثبوت ہے اور ملک ترقی و خوشحالی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

بیان کے مطابق شہباز شریف نے مزید کہا کہ اب سے پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہوا ہے جنہوں کے پچھلے ایک سال کے دوران معیشت میں سب سے زیادہ بہتری آئی ہے اور بہتر معاشی اشاریے وزارت خزانہ سمیت تمام حکومتی اداروں کی دن رات محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب عالمی تجزیہ کاروں کی جانب سے بھی اس مثبت پیشرفت کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کو قرار دیاہے ، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے بہت اہم ہے ، دیوالیہ لسٹ (ڈیفالٹ) میں نمایاں کمی حکومت پالیسیوں کا نتیجہ ہیں اور حکومت کو مزید اصلاحات بھی کرنی چاہئے۔

علاوہ ازیں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈیفالٹ امکان (دیوالیہ ) میں کمی کی ایک بڑی وجہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) پروگرام کا حصول اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے علاوہ ٹیکس نیٹ کو مضبوط بنانا اور اخراجات میں کنٹرول کرنا بھی شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے مختلف اداروں میں کئی اصلاحات لائیںجس کی وجہ سے امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں کئی حد تک کمی آئی ہے۔

معاشی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے جاری اس رپورٹ سے سرمایہ کاروں کو مزید اعتماد حاصل ہو گااور ممکن ہے کہ مستقبل یا کچھ عرصے میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بھی ہو سکے۔حکومت اور تمام ادارے مل کر دن رات کام کریں تو ہماری ترقی کرنے کی رفتار میں مزید اضافہ ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button